بھارت اور چین کے حریف زیر، پاکستان کے دو اسکواش اسٹارز سیمی فائنل میں پہنچ گئے

ناگویا (جانو ڈاٹ پی کے)ایشین گیمز اسکواش میں پاکستان کا شاندار سفر جاری، محمد عرفان اور نور زمان نے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی، دونوں کھلاڑیوں کی کامیابی نے میڈل کی امیدیں روشن کردیں۔
ایشین گیمز کے اسکواش ایونٹ میں پاکستان کے محمد عرفان نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سنگلز ایونٹ کے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی۔
محمد عرفان نے کوارٹر فائنل میں بھارت کے ویر چھوترانی کو ایک کے مقابلے میں تین گیمز سے شکست دے کر اگلے مرحلے میں رسائی حاصل کی۔ سیمی فائنل میں محمد عرفان کا سامنا ایک بار پھر بھارتی کھلاڑی سے ہوگا۔
دوسری جانب پاکستان کے نور زمان نے بھی شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے اسکواش سنگلز کے سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔ نور زمان نے کوارٹر فائنل میں چینی حریف کو شکست دے کر پاکستان کے لیے ایک اور اہم کامیابی حاصل کی۔
محمد عرفان اور نور زمان کے سیمی فائنل میں پہنچنے کے بعد ایشین گیمز اسکواش میں پاکستان کی میڈل کی امیدیں مزید بڑھ گئی ہیں۔



