سکھیکی:سوتیلے بیٹے نے ماں اور دو کمسن بہن بھائیوں کو قتل کردیا

سکھیکی(جانوڈاٹ پی کے) محلہ فاروق اعظم میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں ایک سوتیلے بیٹے نے مبینہ طور پر اپنی سوتیلی ماں اور دو کمسن بہن بھائیوں کو قتل کردیا۔
پولیس حکام کے مطابق مقتول بچوں کی عمریں 5 سے 7 سال کے درمیان بتائی جا رہی ہیں۔ واقعے کے بعد ملزم موقع سے فرار ہوگیا۔
اطلاع ملتے ہی تھانہ سکھیکی پولیس کی نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور شواہد اکٹھے کرنے کا عمل شروع کردیا، جبکہ لاشوں کو ضروری کارروائی کے لیے منتقل کیا گیا۔
پولیس نے واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔ ابتدائی طور پر دوسری شادی کا معاملہ قتل کی وجہ بننے کا شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے، تاہم پولیس مختلف پہلوؤں سے تفتیش کر رہی ہے۔



