ٹھٹھہ:موٹرسائیکل سواروں نے ستار عرف صدر درس کو گولیاں مار کر قتل کر دیا

ٹھٹھہ(رپورٹ:جاویدلطیف میمن)پیرپٹھو سے گیل موری جاتے ہوئے 4 مسلح موٹر سائیکل سواروں نے ستار عرف صدر درس کو گولیاں مار کر قتل کر دیا۔پیرپٹھو سے گیل موری جاتے ہوئے 4 مسلح موٹر سائیکل سواروں نے ستار عرف صدر درس کو گولیاں مار کر قتل کر دیا۔واقعے کے بعد ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے، جبکہ اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ کر لاش تحویل میں لے کر ضروری کارروائی کے لیے ور اسپتال منتقل کر دی۔واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس کی لہر دوڑ گئی ہے، جبکہ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں اور ملزمان کی تلاش جاری ہے۔قتل کی وجوہات سامنے نہیں آ سکیں، جبکہ پولیس مختلف پہلوؤں سے تفتیش کر رہی ہے۔



