شاعر منور ہالیپوٹو کا بیٹے کے ہمراہ محکمہ ثقافت کیخلاف احتجاج

بدین(رپورٹ مرتضیٰ میمن/جانو/ڈاٹ/پی کے)بدین کے خوبصورت شاعر منور ہالیپوٹو اپنے بیمار بیٹے کو ساتھ لے کر پریس کلب پہنچ گئے اور محکمہ ثقافت کے خلاف احتجاج کیا شاعر منور ہالیپوٹو نے صحافیوں کے سامنے فریاد کرتے ہوئے کہا کہ ان کا بیٹا شدید بیمار ہے لیکن ان کے پاس اس کے علاج کے لیے پیسے نہیں ہیں، جبکہ گھر کا خرچ بھی بڑی مشکل سے چل رہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ وہ محکمۂ ثقافت کے ملازم تھے مگر انہیں ادارے سے جبری طور پر نکال دیا گیا، جس کے باعث وہ سخت مالی مشکلات کا شکار ہو گئے ہیں اننہوں نے وزیراعلیٰ سندھ اور محکمۂ ثقافت کے صوبائی وزیر سید ذوالفقار شاہ سے اپیل کی کہ انہیں دوبارہ ملازمت پر بحال کیا جائے تاکہ وہ اپنے معصوم اور بیمار بیٹے کا علاج کروا سکیں۔انہوں نے سندھ کے درد رکھنے والے افراد سے بھی اپیل کی کہ وہ انہیں بے روزگاری سے بچانے کے لیے آواز بلند کریں۔



