آبنائے ہرمز کی اہمیت ایٹم بم جتنی طاقت رکھنے کے برابر ہے،دستبردار نہیں ہونگے،مشیر سابق ایرانی سپریم لیڈر

تہران(جانوڈاٹ پی کے)ایران کے سپریم لیڈر کے مشیر سابق نائب صدر محمد مخبر نے کہا ہے کہ ملک کے لیے آبنائے ہرمز کی اسٹریٹجک اہمیت ایٹم بم جیسی طاقت کے برابر ہے جس سے کسی قیمت دستبردار نہیں ہوں گے۔ایرانی خبر رساں ادارے کے مطابق ویڈیو بیان میں محمد مخبر کا کہنا تھا کہ آبنائے ہرمز کی جغرافیائی حیثیت ایران کے لیے دفاعی نوعیت کی حامل ہے۔انھوں نے مزید کہا کہ یہ جغرافیائی برتری ایران کی اصل طاقت بن چکی ہے جسے دنیا نظر انداز نہیں کرسکتی۔ آبنائے ہرمز دنیا کی معیشت پر اثر انداز ہونے والا حساس ترین مقام ہے۔محمد مخبر نے اعتراف کیا کہ ایران نے کئی دہائیوں تک اپنی اس جغرافیائی برتری سے مکمل فائدہ نہیں اٹھایا لیکن اسرائیل امریکا کی مسلط کی گئی حالیہ جنگ نے ایسا کرنے پر مجبور کیا۔انہوں نے کہا کہ آبنائے ہرمز پر کنٹرول ایسی طاقت ہے جس کے ذریعے ایک فیصلہ عالمی تیل منڈیوں، توانائی کی ترسیل اور بین الاقوامی تجارت کو متاثر کرسکتا ہے۔

مزید خبریں

Back to top button