محرم الحرام سکیورٹی پلان: پنجاب میں فوج اور رینجرز کی تعیناتی کا فیصلہ

لاہور (جانوڈاٹ پی کے) پنجاب میں محرم الحرام کے دوران فول پروف سکیورٹی انتظامات کیلئے فوج اور رینجرز کے دستے طلب کر لیے گئے۔

محکمہ داخلہ پنجاب نے پاک فوج اور رینجرز کی خدمات طلب کرنے کیلئے وفاقی وزارت داخلہ کو مراسلہ لکھ دیا، قانون نافذ کرنے والے ادارے محرم الحرام کے پُرامن انعقاد کیلئے خدمات سر انجام دیں گے۔

پنجاب کے 39 اضلاع میں فوج اور رینجرز کی 137 کمپنیوں کی خدمات طلب کی گئیں، پنجاب میں پاک فوج کی 61 اور رینجرز کی 76 کمپنیاں تعینات کرنے کیلئے مراسلہ لکھا گیا۔

پاک فوج، رینجرز کے دستے مختلف اضلاع کی ضرورت کے مطابق یکم سے 11 محرم کے دوران خدمات سرانجام دیں گے۔

مزید خبریں

Back to top button