دیپال پور،صوبائی وزیر زراعت کا کمشنر،آر پی او اور ڈی سی او کے ہمراہ جلوس روٹ اور امام بارگاہ کا تفصیلی معائنہ

دیپال پور(محمد اسلم بھٹی جانو ڈاٹ پی کے)محرم الحرام کے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لینے کیلئے صوبائی وزیر زراعت و لائیو سٹاک سید عاشق حسین کرمانی نے کمشنر ساہیوال ڈویژن ڈاکٹر آصف طفیل، آر پی او ساہیوال محمد ایاز سلیم، ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ احمد عثمان جاوید، ڈی پی او ڈاکٹر اسد اعجاز ،اسسٹنٹ کمشنر دیپال پور فیصل شہزاد چیمہ اے ایس پی واحد بخش کے ہمراہ دیپال پور کا دورہ کیا اس موقع پر جلوس منتظمین سمیت دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔ صوبائی وزیر زراعت سید عاشق حسین کرمانی نے محرم الحرام کے مرکزی جلوس کے روٹ اور امام بارگاہ کا معائنہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے احکامات پر انتظامات کا جائزہ لینے آیا ہوں۔ عزاداروں کو تمام ممکنہ سہولیات کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے۔ انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ محرم الحرام کے احسن اور پرامن انعقاد کے لیے افسران دفاتر کی بجائے فیلڈ میں رہیں۔  امن و امان کا قیام اور بھائی چارے کی فضا کو برقرار رکھنا ہم سب کی اولین ذمہ داری ہے۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ اور پولیس سیکیورٹی اور بلدیاتی انتظامات کو مکمل رکھیں۔بہترین سیکیورٹی انتظامات پولیس کا فرض اولین ہونا چاہیے۔ جامع تلاشی کے بغیر جلوسوں اور مجالس میں داخلے کی اجازت نہ دی جائے۔

مزید خبریں

Back to top button