محمد اورنگزیب کا ایس ای سی پی ہیڈکوارٹرز کا دورہ، سرمایہ کاری اور کاروباری اصلاحات پر اہم اجلاس

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے) وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) کے ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا، جہاں اعلیٰ سطحی اجلاس میں کارپوریٹ اور مالیاتی شعبے سے متعلق اہم امور پر غور کیا گیا۔
وفاقی وزیر خزانہ کی زیر صدارت اجلاس میں ایس ای سی پی کے چیئرمین ڈاکٹر کبیر احمد سدھو نے وزیر خزانہ کو تفصیلی بریفنگ دی، جبکہ کمشنرز بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔
اجلاس میں کارپوریٹ سیکٹر، کیپیٹل مارکیٹس اور نان بینکنگ فنانشل سیکٹر سے متعلق معاملات، کارپوریٹ گورننس اور مؤثر ریگولیٹری نظام کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
شرکا نے سرمایہ کاری کے فروغ، سرمایہ منڈیوں کی ترقی، کاروبار میں آسانی پیدا کرنے اور کمپنی رجسٹریشن کے عمل کو مزید مؤثر بنانے کے اقدامات کا جائزہ لیا۔
اجلاس میں پاکستان کے کارپوریٹ اور مالیاتی شعبے کی پائیدار ترقی، شفافیت اور بہتر ریگولیٹری فریم ورک سے متعلق امور بھی زیر بحث آئے۔
وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ ایس ای سی پی کاروبار دوست ماحول کے قیام، مؤثر قانون کے نفاذ اور منصفانہ کاروباری طریقہ کار کے فروغ کے لیے پرعزم ہے۔
انہوں نے سرکاری ملکیتی کمپنیوں کو نوٹسز کے اجرا اور ریگولیٹری اقدامات پر ایس ای سی پی کی کوششوں کو سراہا۔



