مسٹر بیسٹ یوٹیوب پر 500 ملین سبسکرائبرز حاصل کرنیوالے پہلے یوٹیوبر بن گئے

نیویارک(جانوڈاٹ پی کے)دنیا کے معروف یوٹیوبر جمی ڈونلڈسن المعروف مسٹر بیسٹ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم یوٹیوب پر 5 سو ملین سبسکرائبرز حاصل کرنے والے پہلے یوٹیوبر بن گئے۔
مسٹر بیسٹ کے سبسکرائبرز کی اتنی بڑی تعداد میں تقریباً 40 فیصد 13 سے 17 سال کی عمر کے نوجوان ہیں اور 20 فیصد 18 سے 24 سال کی عمر کے جوان ہیں۔
یاد رہے کہ وہ نومبر 2022ء میں انفرادی طور پر سب سے زیادہ سبسکرائبرز حاصل کرنے والے ڈیجیٹل کری ایٹر بنے تھے، اس کے بعد جون 2024ء میں اُنہوں نے یوٹیوب پر تمام چینلز کو پیچھے چھوڑ دیا اور ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم پر سب سے زیادہ سبسکرائبرز حاصل کرنے والے ڈیجیٹل کری ایٹر بن گئے۔
مسٹر بیسٹ کی اس شاندار کامیابی میں ان کی ویڈیو ’اسکویڈ گیم ان ریئل لائف‘ نے اہم کردار ادا کیا۔
اُنہوں نے ٹائم میگزین کو دیے گئے اپنے ایک انٹرویو میں بتایا تھا کہ میں یوٹیوب سے سالانہ 600 سے 700 سو ملین ڈالرز کماتا ہوں۔



