بدین،دوموٹرسائیکل میں تصادم،ایک سوارجاں بحق

بدین(رپورٹ:مرتضیٰ میمن/جانو/ڈاٹ پی کے)کھوسکی کے قریب نہڑیا باؤنڈری کے مقام پر2موٹر سائیکلوں میں آمنے سامنے ٹکر کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ حادثے میں جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت محمد ایوب بھوت کے نام سے ہوئی ہے۔ واقعے کے بعد متوفی کی لاش ضروری کارروائی کے بعد نندو اسپتال سے آبائی گاؤں یوسف بھوت روانہ کردی گئی۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی اہل علاقہ کی بڑی تعداد موقع پر جمع ہوگئی جبکہ واقعے پر علاقے میں سوگ کی فضا چھا گئی۔

مزید خبریں

Back to top button