فیلڈ مارشل نے اس بار ملک کیلئے نہیں بلکہ دنیا کیلئے کردکھایا، محسن نقوی

اسلام آباد (جانوڈاٹ پی کے) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے اس بار صرف پاکستان ہی نہیں بلکہ دنیا کے لیے بھی اہم کردار ادا کیا ہے۔

سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں محسن نقوی نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ انہوں نے ایک بار پھر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے اور اس بار ان کا کردار عالمی سطح پر نمایاں رہا ہے۔

واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے امریکا اور ایران کے درمیان امن معاہدے کا اعلان کیا ہے، جس کے مطابق باضابطہ دستخط کی تقریب 19 جون کو سوئٹزرلینڈ میں ہوگی۔

وزیراعظم کے مطابق یہ معاہدہ خطے میں کشیدگی میں کمی اور عالمی امن کی طرف ایک اہم پیش رفت ہے۔

مزید خبریں

Back to top button