محسن نقوی اورسہیل وڑائچ کا گٹھ جوڑیاموجودہ حکومت کے خاتمے کا سگنل؟اندرونی کہانی منظرِ عام پرآگئی

اسلام آباد(خصوصی رپورٹ:جانو ڈاٹ پی کے)امریکااورایران کے درمیان ہونے والے تاریخی امن معاہدے کے بعد ملکی سیاست میں اس وقت زلزلہ آ گیا ہے جب وفاقی وزیر محسن نقوی کے ایک انتہائی دھماکے دار ٹویٹ نے اقتدار کے ایوانوں میں کھلبلی مچا دی اور نئے سیاسی سوالات کو جنم دے دیا ہے۔ محسن نقوی نے اپنے ٹویٹ میں آرمی چیف فیلڈ مارشل کی وردی میں تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ انہوں نے ایک بار پھر نہ صرف اپنے ملک بلکہ پوری دنیا کے لیے کر دکھایا ہے۔ اس ٹویٹ کے سامنے آتے ہی سیاسی حلقوں میں یہ بحث چھڑ گئی ہے کہ اس تاریخی کامیابی کا سہرا صرف عسکری قیادت کے سر سجایا گیا ہے جبکہ وزیراعظم شہباز شریف کی تصویر شامل نہیں کی گئی، جس نے معروف صحافی سہیل وڑائچ کی اس پیشگوئی کو مزید تقویت دے دی ہے جس میں انہوں نے جولائی سے ملکی سیاسی نظام اور موجودہ سیٹ اپ میں بڑی تبدیلیاں آنے کا امکان ظاہر کیا تھا۔ دوسری طرف وزیراعظم شہباز شریف نے قومی اسمبلی میں اعلان کیا ہے کہ امریکہ ایران امن معاہدے کے ثمرات جلد عوام تک پہنچیں گے اور پیٹرول کی قیمتوں میں تاریخی کمی ہوگی۔ خطے میں پاکستان کی اس غیر معمولی ثالثی اور بڑی سفارتی کامیابی پر مودی سرکار بھی بے شرمی کے ساتھ اس ڈیل کا خیرمقدم کرنے پر مجبور ہو گئی ہے جبکہ ایران کو معیشت کی بحالی کے لیے 300 ارب ڈالر ملنے کی اطلاعات ہیں۔ اس حیرت انگیز جیو پولیٹیکل کامیابی پر پاکستان کے لیے نوبل امن انعام کے مطالبات بھی سامنے آ رہے ہیں۔ اس تمام صورتحال اور محسن نقوی کے ٹویٹ کے پیچھے چھپے اصل حقائق جاننے کے لیے معروف صحافی گوہر بٹ کا یہ سنسنی خیز وی لاگ مکمل دیکھنے کے لیے نیچے دیے گئے ویڈیو لنک پر کلک کریں۔




