قیامت خیز خطرہ: تاجکستان سے چوری شدہ انتہائی خطرناک یورینیم القاعدہ کے ہاتھ لگ گیا

​کابل: خصوصی رپورٹ (جانو ڈاٹ پی کے)عالمی سلامتی کے اداروں پر بجلی گرا دینے والی ایک انتہائی ہولناک رپورٹ سامنے آئی ہے جس نے واشنگٹن، بیجنگ اور اسلام آباد کی سیکیورٹی اسٹیبلشمنٹ کو ہنگامی الرٹ جاری کرنے پر مجبور کر دیا ہے۔ اقوام متحدہ کے کاؤنٹر ٹیررزم سینٹر کے ڈائریکٹر مورو میڈیکو نے نیوکلیئر نان پرولیفریشن کانفرنس کے دوران تہلکہ خیز انکشاف کیا ہے کہ تاجکستان سے سوویت دور کے چوری ہونے والے انتہائی تباہ کن یورینیم ڈائی اکسائیڈ کے 133 کیپسولز کابل اور قندھار کی بلیک مارکیٹ میں القاعدہ کو دستیاب ہو چکے ہیں۔ رپورٹ میں سنگین انتباہ جاری کیا گیا ہے کہ افغان طالبان کی کھلی چھتری تلے پناہ گزین دہشت گرد نیٹ ورکس جدید ترین ڈرون اور آرٹیفیشل انٹیلیجنس ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے ایک ہولناک "ڈرٹی بم” بنانے کے قریب پہنچ چکے ہیں۔ یہ تابکار مواد اگر کسی بھی روایتی دھماکہ خیز مواد کے ساتھ ملا کر اڑایا گیا تو یہ بڑے شہروں کو مفلوج اور ہزاروں انسانوں کو سیکنڈوں میں خاکستر کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ پاکستان بالخصوص ان دہشت گرد تنظیموں کے نشانے پر ہے جو افغان سرزمین سے مسلسل آپریٹ کر رہی ہیں اور حالیہ خطرے نے سیکیورٹی اداروں کو ہائی الرٹ کر دیا ہے کیونکہ دہشت گردوں کا یہ ایٹمی جنون پورے خطے کو تباہی کے دہانے پر دھکیل سکتا ہے۔

​اس قیامت خیز ایٹمی خطرے، ڈرٹی بم کی سنسنی خیز تیاری اور عالمی طاقتوں کے ممکنہ جوابی وار کی مکمل اندرونی کہانی جاننے کے لیے معروف دفاعی تجزیہ کار معظم فخر کا یہ وی لاگ آخر تک لازمی دیکھیں۔

YouTube player

مزید خبریں

Back to top button