جازان میں حوثیوں کا حملہ، پروجیکٹائل گرنے سے 2 افراد زخمی، مسجد سمیت متعدد عمارتیں متاثر


ریاض(مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب کے جنوبی علاقے جازان میں یمن کے حوثیوں کی جانب سے داغا گیا ایک پروجیکٹائل گرنے سے 2 افراد زخمی ہوگئے جبکہ مسجد سمیت متعدد عمارتوں اور گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔
سعودی سول ڈیفنس کے مطابق حملے کے بعد امدادی ٹیموں نے جازان کے علاقے الطوال میں کارروائیاں کیں۔ سعودی حکام نے شہری تنصیبات کو نشانہ بنانے کے واقعے کو بین الاقوامی انسانی قوانین کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔
یہ حملہ ایسے وقت میں ہوا ہے جب حالیہ دنوں کے دوران جنوبی سعودی عرب میں حوثیوں کے میزائل اور ڈرون حملوں میں غیر معمولی اضافہ دیکھا گیا ہے۔
سعودی حکام کے مطابق منگل کو ابہا، خمیس مشیط، جازان اور نجران میں شہری و اقتصادی تنصیبات کو نشانہ بنانے والے حملوں میں 73 افراد زخمی ہوئے تھے۔