اداکارہ میرا کی لندن جانے کیلئے ویزے کی اپیل، بیمار بہن سے ملاقات کی خواہش

لندن (جانو ڈاٹ پی کے) پاکستان کی معروف اداکارہ میرا نے اپنی بیمار بہن شائستہ عباس کی عیادت اور ملاقات کے لیے لندن کی ایمبیسی اور پاکستانی حکام سے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر ویزا جاری کرنے کی اپیل کردی۔اداکارہ میرا نے ویڈیو بیان جاری کرتے ہوئے بتایا کہ وہ اس وقت نیویارک میں موجود ہیں اور اپنی بہن سے ملاقات کے لیے لندن جانا چاہتی ہیں۔میرا کا کہنا تھا کہ ان کی بہن شائستہ عباس کینسر کے آخری مرحلے میں ہیں، جبکہ ان کی والدہ شفقت بیگم اور بھائی سید حسین عباس بھی لندن میں موجود ہیں۔اداکارہ نے لندن ایمبیسی اور پاکستانی حکام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی بہن شائستہ عباس سے ملنا چاہتی ہیں، اس لیے انہیں انسانی ہمدردی کے ناطے لندن کا ویزا جاری کیا جائے۔میرا نے اپنے ویڈیو پیغام میں حکام سے درخواست کی کہ موجودہ صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے ان کی درخواست پر ہمدردانہ بنیادوں پر غور کیا جائے تاکہ وہ اپنی بیمار بہن سے ملاقات کرسکیں۔

مزید خبریں

Back to top button