بحیرۂ روم میں تارکین وطن کی کشتی ڈوب گئی، 51 افراد ہلاک یا لاپتہ، صرف 10 زندہ بچے

لیبیا(ویب ڈیسک) یورپ جانے کی کوشش میں تارکینِ وطن کو لے جانے والی ایک کشتی بحیرۂ روم میں الٹنے سے بڑا سانحہ پیش آیا ہے، جس میں 51 افراد ہلاک یا لاپتہ ہو گئے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں اداروں کے مطابق حادثہ گزشتہ ہفتے 12 جون کو لیبیا کے مشرقی ساحلی علاقے کے قریب پیش آیا۔ کشتی میں درجنوں افراد سوار تھے جو یورپ پہنچنے کی کوشش کر رہے تھے۔

رپورٹ کے مطابق حادثے کے بعد اب تک 11 لاشیں نکالی جا چکی ہیں جبکہ 40 افراد تاحال لاپتہ ہیں۔ امدادی ٹیموں نے کارروائی کے دوران 10 افراد کو زندہ بچا لیا ہے، جنہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

لیبیا میں تارکینِ وطن کی نقل و حرکت پر نظر رکھنے والے ادارے کے مطابق یہ راستہ بدترین خطرناک سمندری راستوں میں شمار ہوتا ہے، جہاں ہر سال سینکڑوں افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں۔

حکام کے مطابق لاپتہ افراد کی تلاش کا عمل جاری ہے، تاہم سمندری حالات اور وقت گزرنے کے باعث امیدیں کم ہوتی جا رہی ہیں۔

مزید خبریں

Back to top button