طوفانی بارشوں کے بعد دریائے سندھ میں کندیاں کے قریب پانی کی سطح بلند

میانوالی(جانوڈاٹ پی کے) طوفانی بارشوں کے بعد دریائے سندھ میں کندیاں کے قریب پانی کی سطح بلند ہوگئی۔
ذرائع کے مطابق چشمہ بیراج میں پانی کی آمد میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، چشمہ بیراج میں پانی کی آمد بڑھ کر 1 لاکھ 11 ہزار 199 کیوسک ہو گئی ہے، جبکہ پانی کا اخراج 99 ہزار 980 کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے۔
چشمہ بیراج پانی کا لیول 643 فٹ ہو گیا ہے، جس کے بعد چشمہ کے تمام 52 سپل ویز کھول دیے گئے، دریائے سندھ میں چشمہ بیراج کی تمام جھیلیں پانی سے بھر گئی ہیں۔



