اچکزئی اور اختر مینگل کی اہم بیٹھک، بلوچستان سمیت ملکی سیاست پر بڑا مشورہ

کراچی(جانو ڈاٹ پی کے) تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سربراہ اور قائد حزب اختلاف محمود خان اچکزئی نے بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر جان مینگل سے ان کی رہائش گاہ پر اہم ملاقات کی، جس میں بلوچستان سمیت ملک کی مجموعی سیاسی اور علاقائی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات کے دوران 15 ستمبر کو اسلام آباد میں ہونے والے تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سربراہی اجلاس کے حوالے سے بھی مشاورت کی گئی، جبکہ آئندہ کے سیاسی لائحہ عمل اور باہمی رابطوں کو مزید مؤثر بنانے سے متعلق امور زیر غور آئے۔
ملاقات میں سندھ یونائٹڈ پارٹی کے سربراہ سید زین شاہ، تحریک تحفظ آئین پاکستان کے معاشی ترجمان محمد زبیر، بلوچستان نیشنل پارٹی کے رہنما ساجد ترین ایڈووکیٹ، تحریک کے ترجمان اخونزادہ حسین احمد یوسفزئی اور رہنما آغا حسن بلوچ بھی موجود تھے۔
رہنماؤں نے موجودہ سیاسی صورتحال، بلوچستان کے معاملات اور آئندہ سیاسی حکمت عملی پر باہمی مشاورت جاری رکھنے پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
15 ستمبر کو اسلام آباد میں ہونے والا تحریک تحفظ آئین پاکستان کا سربراہی اجلاس آئندہ کے سیاسی لائحہ عمل کے حوالے سے اہم قرار دیا جا رہا ہے۔



