خیبر پختونخوا کی صورتحال،ن لیگ اور پیپلز پارٹی میں گورنر راج سمیت مختلف آپشنز پر غور

اسلام آباد (جانو ڈاٹ پی کے) خیبر پختونخوا کی موجودہ صورتحال پر مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے درمیان مشاورت ہوئی ہے، جس میں صوبے کے سیاسی اور آئینی معاملات سمیت مختلف آپشنز کا جائزہ لیا گیا۔ذرائع کے مطابق دونوں جماعتوں کی قانونی ٹیموں نے گورنر راج سمیت مختلف آئینی و قانونی آپشنز پر غور کیا، جبکہ سینیٹر فاروق ایچ نائیک اور وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے اس حوالے سے درکار قانونی تقاضوں پر مشاورت کی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ قانونی مشاورت کے دوران خیبر پختونخوا میں موجودہ صورتحال کے تناظر میں آئینی اور قانونی پہلوؤں کا جائزہ لیا گیا۔ذرائع کے مطابق اٹارنی جنرل پاکستان نے بھی قانونی مشاورت میں معاونت فراہم کی اور مختلف آپشنز سے متعلق قانونی امور پر رائے دی۔

مزید خبریں

Back to top button