ماتلی،مغوی بچی کی بازیابی کیلئے سولنگی برادری کی احتجاجی ریلی

ماتلی(رپورٹ ایم آر گدی /جانو ڈاٹ پی کے)میہڑ سے مبینہ طور پر اغوا ہونے والی معصوم بچی اجالا پروین کی بازیابی کے مطالبے پر ماتلی میں سولنگی برادری کی جانب سے میر محمد سولنگی، سڄڻ سولنگی، ندیم سولنگی، دلشاد سولنگی اور دیگر کی قیادت میں احتجاجی ریلی نکال کر پھلکارا چوک پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، جہاں مظاہرین نے شدید نعرے بازی کرتے ہوئے بچی کی فوری بازیابی کا مطالبہ کیا۔ اس موقع پر مظاہرین کا کہنا تھا کہ صوبے میں کمسن بچوں اور بچیوں کے اغوا کے بڑھتے ہوئے واقعات تشویش ناک صورتحال اختیار کرتے جا رہے ہیں، پریا کماری کے اغوا کو کئی سال گزر جانے کے باوجود انصاف نہیں مل سکا جبکہ معصوم بچی اجالا پروین کے مبینہ اغوا کو بھی کئی دن گزر چکے ہیں لیکن تاحال اس کی بازیابی ممکن نہیں بنائی جا سکی، جس کے باعث اہل خانہ شدید کرب اور پریشانی میں مبتلا ہیں۔ مظاہرین نے کہا کہ پولیس اور متعلقہ ادارے اس حساس معاملے کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے فوری کارروائی کریں، ذمہ دار عناصر کے خلاف سخت اقدامات کیے جائیں اور معصوم بچی اجالا پروین کو جلد از جلد بازیاب کرایا جائے، بصورت دیگر سندھ کے مختلف شہروں میں احتجاجی تحریک کا دائرہ وسیع کرتے ہوئے سڑکوں کی بندش سمیت مزید سخت احتجاج کیا جائے گا۔ماتلی ۔سولنگی برادری کے افراد میہڑ شہر سےاغواء ھونے والی بچی اجالا پروین کی بازیابی کے لیے احتجاج کرے ہیں۔

مزید خبریں

Back to top button