ماتلی پولیس نے منشیات فروشوں پر زمین تنگ کردی،پکڑ دھکڑ تیز،6ملزم گرفتار،بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرلی

ماتلی(رپورٹ ایم آر گدی/جانوڈاٹ پی کے)ماتلی پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے چرس ڈیلر کو گرفتار کر کے 1300 گرام چرس برآمد کر لی جبکہ ضلع بدین کے مختلف علاقوں میں پولیس کی جانب سے جاری کریک ڈاؤن کے دوران مجموعی طور پر 6 ملزمان گرفتار اور بڑی مقدار میں گٹکا و ممنوعہ اشیاء برآمد کر لی گئیں، ڈی آئی جی حیدرآباد رینج طارق رزاق دھاریجو اور ایس ایس پی بدین قمر رضا جسکانی کی ہدایات پر ضلع بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے جس کے تحت تھانہ ماتلی پولیس نے ایس ایچ او انسپکٹر محمود احمد خان کی سربراہی میں کارروائی کرتے ہوئے چرس ڈیلر کشور کمار کو گرفتار کیا جبکہ پولیس پوسٹ سیرانی کے انچارج سب انسپکٹر غلام مصطفیٰ چانڈیو نے کارروائی کرتے ہوئے سجاد ملاح اور معشوق ملاح کو گرفتار کر کے 3300 گٹکے برآمد کیے اسی طرح تھانہ ٹنڈو غلام علی پولیس نے ایس ایچ او انسپکٹر ایاز علی بھٹی کی قیادت میں کارروائی کے دوران ملزم نعمان عرف نومی مہر کو گرفتار کیا جبکہ ملزم ابراہیم آریسر فرار ہوگیا اور 1050 مین پوری برآمد ہوئی تھانہ نندو پولیس نے سب انسپکٹر اللہ وسایو نہڑیو کی سربراہی میں کارروائی کرتے ہوئے عبدالحکیم سولنگی کو گرفتار کیا جبکہ ایاز میمن فرار ہوگیا اور 500 دیسی گٹکے برآمد ہوئے اسی طرح تھانہ کڈھن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے رحمان علی چانڈیو کو گرفتار کیا جبکہ عباس ملاح فرار ہوگیا اور 450 گٹکے برآمد ہوئے پولیس کے مطابق ضلع بھر میں منشیات اور گٹکا فروشوں کے خلاف کارروائیاں مزید سخت کر دی گئی ہیں اور کسی کو بھی قانون سے بچنے کی اجازت نہیں دی جائے گی



