ماتلی،دوبرادریوں میں تصادم،8افرادزخمی

ماتلی (رپورٹ:ایم آر گدی/نمائندہ جانو ڈاٹ پی کے)شہر کی نئی پل کے قریب روڈ کراس کرنے کے معاملے پر مگسی اور شیخ برادری کے دو گروپوں کے درمیان ہونے والی معمولی تکرار جھگڑے میں تبدیل ہوگئی، جس کے نتیجے میں خواتین سمیت شیخ برادری کے 8 افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں میں سے 6 افراد کو فوری طور پر تعلقہ اسپتال ماتلی منتقل کیا گیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی گئی۔ زخمیوں میں محمد شیخ، زاہد شیخ، مجید شیخ، لالا شیخ، حفیظ شیخ اور اسماعیل شیخ شامل ہیں جبکہ دیگر زخمیوں کی شناخت سامنے نہ آسکی۔ واقعے کے بعد مشتعل افراد نے سڑک پر رکاوٹیں کھڑی کرکے ٹریفک معطل کردی، جبکہ تصادم کے بعد دونوں برادریوں کے درمیان کشیدگی برقرار ہے اور علاقے میں صورتحال بدستور کشیدہ بتائی جارہی ہے۔



