آل فرینڈ فٹبال کلب بدین کے زیرِ اہتمام ریلوے اسٹیشن گراؤنڈ میں ایک دوستانہ فٹبال میچ کا انعقاد

بدین(رپورٹ:مرتضیٰ میمن/جانوڈاٹ پی کے)آل فرینڈ فٹبال کلب بدین کے زیرِ اہتمام ریلوے اسٹیشن گراؤنڈ میں ایک دوستانہ فٹبال میچ کا انعقاد کیا گیا۔ میچ میں مہمانِ خصوصی ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفیسر انور علی روشن، اسسٹنٹ اسپورٹس آفیسر عبدالرزاق خاصخیلی، چیف آفیسر ڈسٹرکٹ کونسل اشوک کمار، مقبول احمد زئی اور محمد بھنبھرو نے شرکت کی۔ یہ میچ ہزارہ کمبائن فٹبال کلب حیدرآباد اور آل فرینڈ فٹبال کلب بدین کے درمیان کھیلا گیا۔ سخت اور دلچسپ مقابلے کے بعد ہزارہ کمبائن فٹبال کلب نے 1-2 سے کامیابی حاصل کر لی اس موقع پر ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفیسر انور علی روشن نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کھیل نوجوانوں کی جسمانی، ذہنی اور اخلاقی تربیت میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ ایک صحت مند معاشرے کی تشکیل کے لیے کھیلوں کا فروغ بے حد ضروری ہے، کیونکہ کھیل نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کی جانب راغب کرتے ہیں اور انہیں منشیات سمیت دیگر سماجی برائیوں سے دور رکھنے میں معاون ثابت ہوتے ہیں انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت، وزیرِ اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور صوبائی وزیرِ کھیل کی ہدایات پر صوبے بھر میں کھیلوں کے فروغ کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے۔ مختلف اضلاع میں اسپورٹس مقابلوں، ٹیلنٹ ہنٹ پروگراموں، کھیل کے میدانوں کی بہتری اور کھلاڑیوں کو بہتر سہولیات کی فراہمی کے لیے مسلسل کوششیں جاری ہیں تاکہ نوجوانوں کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار کے زیادہ سے زیادہ مواقع میسر آ سکیں انور علی روشن نے مزید کہا کہ ضلع بدین میں بھی کھیلوں کی سرگرمیاں تیزی سے فروغ پا رہی ہیں، جس سے نوجوانوں میں کھیلوں کا رجحان بڑھا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ ضلع کی اسپورٹس تنظیمیں، کلب اور کھلاڑی باہمی تعاون سے کھیلوں کی ترقی کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے اور بدین کے کھلاڑی مستقبل میں صوبائی اور قومی سطح پر ضلع کا نام روشن کریں گے آخر میں مہمانوں نے دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کی بہترین کھیل کا مظاہرہ کرنے پر انہیں سراہا، کامیاب ٹیم کو مبارکباد پیش کی اور اس عزم کا اظہار کیا کہ مستقبل میں بھی ایسی صحت مند کھیلوں کی سرگرمیوں کا انعقاد جاری رکھا جائے گا

مزید خبریں

Back to top button