ایرانی صدر کا پاکستان کو خراجِ تحسین، خطے کے امن میں کردار ادا کرنے پر پاکستان کی تعریف

تہران(ویب ڈیسک) ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے خطے میں امن و استحکام کے قیام کے لیے پاکستان کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان نے مفاہمتی عمل کو کامیاب بنانے کے لیے انتھک سفارتی کوششیں کیں۔

سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں مسعود پزشکیان نے کہا کہ انہوں نے مفاہمتی یادداشت پر پاکستان کی ثالثی اور تعاون پر شکریہ ادا کرنے کے لیے اسلام آباد کا دورہ کیا۔

ایرانی صدر کا کہنا تھا کہ دورہ پاکستان کے دوران ان کی آصف علی زرداری، شہباز شریف اور عاصم منیر سے تفصیلی ملاقاتیں اور مشاورت ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی قیادت کے ساتھ دوطرفہ تعلقات، اقتصادی تعاون، علاقائی امن اور مختلف شعبوں میں شراکت داری کو مزید فروغ دینے کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

مسعود پزشکیان نے پاکستان اور ایران کے برادرانہ تعلقات کو خطے کے امن اور ترقی کے لیے اہم قرار دیتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان تعاون کو مزید وسعت دینے کے عزم کا اظہار بھی کیا۔

مزید خبریں

Back to top button