امن کیلئے پاکستان کی انتھک کوششیں اسکے اقدار کی عکاس ہیں، ایرانی صدر

تہران(جانوڈاٹ پی کے)ایرانی صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ امن کیلئے پاکستان کی انتھک کوششیں اسکے اقدار کی عکاس ہیں۔
ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے خطے کے امن میں کردار ادا پر پاکستان کی تعریف کی، کہا خطے میں امن کیلئے پاکستان کی انتھک کوششیں اس کے اقدارکی بھرپورعکاس ہیں۔ پاکستان کی ثالثی کا شکریہ ادا کرنے کیلئے اسلام آباد کا دورہ کیا۔
مسعود پزشکیان نے کہا کہ اپنے بھائیوں فیلڈ مارشل عاصم منیر، آصف زرداری اور شہبازشریف سے مشاورت ہوئی ۔ پاکستانی قیادت کے ساتھ دوطرفہ تعلقات اور تعاون کو مزید وسعت دینے پر گفتگو کی۔



