ایرانی صدر پزشکیان کی امریکا سے امن معاہدے کی حمایت، قومی مفادات پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا

تہران (ویب ڈیسک)ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے اسرائیل کے بیروت پر حملے کے بعد امریکا کے ساتھ جاری مذاکرات اور امن معاہدے کی حمایت کرتے کرتے ہوئے قوم کو یقین دہانی کرائی ہے کہ قومی مفادات کا تحفظ ایران کی بنیادی ترجیح ہے۔

ایرانی میڈیا رپورٹ  کے مطابق صدر پزشکیان کا کہنا ہے کہ مذاکرات کے معاملے پر حکومت اور دیگر ریاستی اداروں کا مؤقف ایک ہے اور تمام حلقے ملک کی خودمختاری اور مفادات کے تحفظ پر متفق ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امریکا کے ساتھ مذاکرات اور معاہدے سے متعلق فیصلوں میں سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کا کردار اہم ہے جبکہ مذاکرات کا حتمی فیصلہ سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کی منظوری سے ہوگا۔

مزید خبریں

Back to top button