آبنائے ہرمز کی مکمل بحالی کیلئے امریکہ کو پابندیاں ختم کرنا ہوں گی، ایرانی صدر

تہران(مانیٹرنگ ڈیسک) ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز کی مکمل بحالی کے لیے امریکہ کو پابندیاں ختم کرنا ہوں گی۔

ایرانی صدر مسعود پزشکیان اور فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون کے درمیان ٹیلی فون پر گفتگو ہوئی جس میں ایرانی صدر نے کہا کہ ایران نے امریکہ کے ساتھ 2 مرتبہ مذاکرات کیے مگر امریکہ نے مذاکرات کے دوران پیٹھ میں چھرا گھونپا۔

ان کا کہنا تھا کہ واشنگٹن نے سفارت کاری کے راستے کو دھمکیوں، دباؤ اور پابندیوں کی طرف موڑ دیا ہے، ہر بار بات چیت کے ساتھ ساتھ ایران پر فوجی کارروائیاں بھی ہوئیں۔

ایرانی صدر نے کہا کہ مذاکرات کے لیے جنگ کا خاتمہ اور مستقبل میں جارحیت نہ ہونے کی ضمانت ضروری ہے، امریکی بحری ناکہ بندی نے خطے کے استحکام کو متاثر کیا، آبنائے ہرمز کی مکمل بحالی کے لیے امریکا کو پابندیاں ختم کرنا ہوں گی۔

ایرانی صدر نے متحدہ عرب امارات پر حملوں کی خبروں کو مسترد کر دیا اور کہا کہ ایران کسی بھی فوجی کارروائی کا باقاعدہ اعلان کرتا ہے۔

مزید خبریں

Back to top button