مریم نواز کی ایوب گادھی کے ڈیرے پر حملے کی مذمت، ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم

لاہور(جانوڈاٹ پی کے) وزیر اعلی مریم نواز شریف نے سابق صوبائی وزیر ایوب خان گادھی کے ڈیرے پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے واقعے کی رپورٹ طلب کر لی۔

مریم نواز نے حملے میں چار افراد کے جاں بحق ہونے پر دکھ و افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ذمہ دار ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیا۔

انہوں نے حملے میں جاں بحق افراد کے ورثا سے اظہار تعزیت کیا جبکہ زخمیوں کو بہترین طبی سہولتیں فراہم کرنے کا حکم نھی دیا علاوہ ازیں مریم نواز شریف نے سابق صوبائی وزیر ایوب گادھی اور دیگر زخمیوں کی صحت یابی کے لیے دعا کی۔

مزید خبریں

Back to top button