معرکہ حق کے شہداء کو خراج عقیدت، رینالہ خورد میں تقریب کا انعقاد

اوکاڑہ ( رپورٹ وحیدآرائیں/جانوڈاٹ پی کے )معرکہ حق کے شہداء کو خراج عقیدت، رینالہ خورد میں تقریب کا انعقاد، تقریب میں اسسٹنٹ کمشنر صائمہ نذیر کی شرکت، شہدا کی یاد میں شمعیں روشن کی گئیں۔ اس موقع پر سول سوسائٹی اور شہریوں کی بڑی تعداد نے تقریب میں شرکت کی۔ اسسٹنٹ کمشنر نے شہریوں کے ہمراہ شمعیں روشن کر کے شہدا سے والہانہ عقیدت کا اظہار کیا۔ وطن عزیز کی خاطر جانیں قربان کرنے والوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جائے گا۔ پوری قوم شہدا سے والہانہ محبت کا اظہار کرتی ہے۔ شہداء نے اپنی جانوں کا نظرانہ پیش کر کے قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا۔ شہدا کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔ اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ ملک کی خاطر جان دینے والے ہمارا فخر ہیں۔ وطن کی آزاد فضائیں غازیوں اور شہدا کی مرہون منت ہیں۔ پوری قوم معرکہ حق کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتی ہے

مزید خبریں

Back to top button