مردان،ماربل کی دھنسی ہوئی کان میں پھنسےمزدور کو17دن بعد زندہ نکال لیا گیا

مردان(جانوڈاٹ پی کے)مردان میں ماربل کی کان میں پیش آنے والے لینڈ سلائیڈنگ کے واقعے میں17روز بعد ایک مزدور کا زندہ نکل آنا کسی معجزے سے کم نہیں۔ریسکیو 1122 کی انتھک جدوجہد سے یہ کامیابی ممکن ہوئی، ریسکیو آپریشن ایک امتحان سے کم نہ تھا۔ بڑا پہاڑ، بارش اور دھماکوں کے بعد لینڈ سلائیڈنگ نے اس آپریشن کو مزید مشکل بنادیا تھا۔

31مارچ کو مردان کے علاقے پلوڈھیری میں ماربل کی کان میں کام کرنے والے مزدوروں پر قیامت ٹوٹ پڑی،جب لینڈ سلائیڈنگ کے باعث پہاڑ سے بڑے بڑے پتھر گرنے لگے۔

اس افسوسناک واقعے میں8مزدور ملبے تلے دب کر جاں بحق جبکہ 3 زخمی ہو گئے،اور ایک مزدور لاپتہ ہو گیا تھا۔ریسکیو 1122کی ٹیموں نے8جاں بحق اور زخمی مزدوروں کو پہلے ہی دن نکال لیا،تاہم لاپتہ مزدور کی تلاش کے لیے طویل اور صبر آزما آپریشن جاری رکھا گیا۔بالآخر16اپریل کو17دن بعدسرنگ میں پھنسے اس مزدور کو زندہ حالت میں نکال لیا گیا،جس نے ناصرف اہلِ علاقہ بلکہ پوری دنیا کو حیرت میں ڈال دیا۔

مزید خبریں

Back to top button