ملک بھرمیں خسرہ71زندگیاں نگل گیا،سندھ بازی لے گیا

لاہور(جانوڈاٹ پی کے)ملک بھر میں رواں سال خسرہ سے71اموات رپورٹ ہوئی ہیں،ذرائع وزارت صحت کے مطابق خسرہ سے سب سے زیادہ40اموات سندھ میں رپورٹ کی گئی ہیں۔ملک میں16 ہزار سے زائد مشتبہ کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ 4 ہزار کیس کی تصدیق ہوئی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سندھ میں خسرہ کے 4 ہزار سے زائد مشتبہ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔وزارت صحت کے ذرائع نے بتایا ہے کہ سندھ میں 1100 سے زیادہ کیسز کی لیبارٹری سے تصدیق ہوئی ہے۔



