پاکستان نے ایران کیلئے تجارت کے بڑے راستے کھول دیئے

لاہور(جانوڈاٹ پی کے)پاکستان نے ایران کو تجارت میں سہولت دینے کا بڑا فیصلہ کرلیا، جس کے مطابق پاکستان کے ذریعے کسی تیسرے ملک کیلئے ایران کو تجارت کی اجازت دے دی گئی۔

وزارت تجارت نے پاکستان کے ذریعے سامان ٹرانزٹ آرڈر2026کا نوٹیفکیشن جاری کردیا،جس کے مطابق حکمنامہ فوری طورپرنافذ العمل ہوگا۔وفاقی حکومت نے امپورٹ،ایکسپورٹ کنٹرول ایکٹ1950میں ترامیم کردی،یہ حکم ان ٹرانزٹ اشیاء کی نقل و حمل پر لاگو ہوگا جو کسی تیسرے ملک سے روانہ ہوں،ٹرانزٹ اشیاء پاکستان کے ذریعے ایران کے کسی مقام تک پہنچائی جائیں گی۔

پاکستان نے سامان کی نقل و حمل کے لیے روٹس کا تعین بھی کردیا۔ گوادر، پورٹ قاسم،لیاری،اورماڑہ،پسنی اور گبد روٹس میں شامل ہیں،کراچی پورٹ قاسم،خضدار،دالبندین،تفتان،گوادر، تربت کے راستے حکمنامے کا حصہ ہیں۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ہوشاب، پنجگور، ناگ، بیسیمہ، خضدار، کوئٹہ/ لک پاس، نوکنڈی کے راستےحکم نامے میں شامل ہیں، سامان کی نقل و حمل کسٹمز ایکٹ 1969 کے تحت بنائے گئے قواعد کے تحت ہوگی، سامان کی نقل وحمل ایف بی آر کی جانب سے مقرر کردہ طریقہ کار کے مطابق ہوگی۔

مزید خبریں

Back to top button