باب المندب پر حوثیوں کا کنٹرول قبول نہیں، سعودی عرب کو دفاع کا حق ہے،مارکو روبیو

واشنگٹن (جانو ڈاٹ پی کے) امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ سعودی عرب کو اپنے دفاع کا مکمل حق حاصل ہے، جبکہ یمن اور سعودی حکومتیں باب المندب پر حوثیوں کا کنٹرول قبول نہیں کریں گی۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مارکو روبیو نے کہا کہ یمن میں جاری کارروائیاں حوثیوں کے حملوں کے جواب میں کی جا رہی ہیں۔ ان کے مطابق حوثیوں نے سعودی عرب پر حملہ کرکے خطے میں کشیدگی کو مزید بڑھایا۔امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ امریکا سعودی عرب کے ساتھ سکیورٹی معاہدے اور دیگر تمام وعدے پورے کرے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ امریکا کو اپنے تمام فوجی اڈوں کی سکیورٹی پر مکمل اعتماد ہے۔مارکو روبیو کے بیان کے بعد خطے میں باب المندب اور بحیرہ احمر کی سکیورٹی کی صورتحال ایک بار پھر عالمی توجہ کا مرکز بن گئی ہے۔



