لاہور کے علاقے سندر میں کھلے مین ہول میں گر کر 5 سالہ بچی جاں بحق

لاہور(جانوڈاٹ پی کے )لاہور کے علاقے سندر میں کھلا مین ہول ایک اور زندگی نگل گیا۔
تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے سندر میں پانچ سالہ بچہ حسن کھلے مین ہول میں گر کر جان کی بازی ہار گیا۔
واقعے کے بعد بچے کی لاش کو ضابطے کی کاررائی کیلیے اسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ سندر پولیس نے واقعہ کے حوالے سے قانونی کارروائی شروع کردی۔
دوسری جانب چھانگا مانگا کے قریب تالاب میں ڈوب کر چار بچے جاں بحق ہوگئے، جس پر وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے نوٹس لیتے ہوئے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔
وزیراعلیٰ مریم نوا زشریف کا سوگواران سے اظہار ہمدردی و تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے رپورٹ طلب کر لی اور ذمہ داران کا تعین کرنے کی ہدایت بھی کردی۔



