ٹھٹھہ: رکن قومی اسمبلی سید ایاز علی شاہ شیرازی کی حلقے کے معززین سے ملاقاتیں

ٹھٹھہ (جاوید لطیف میمن\جانوڈاٹ پی کے)شیرازی ہاؤس مکلی میں شاہ مراد شیرازی کالونی کے رہائشیوں نے ملاقات کی، جس میں مختلف برادریوں سے تعلق رکھنے والے معززین شامل تھے۔ ملاقات کرنے والوں میں سونہارو خان شاہانی، مظہر جاکرو، اظہر جاکرو، عمران، کامران، غلام نبی چانڈیو، شفیع محمد خاصخیلی اور گلزار میمن سمیت دیگر افراد موجود تھے۔

شرکاء نے اپنے علاقے کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا اور حل کی درخواست کی۔

اس موقع پر سید ایاز علی شاہ شیرازی نے وفد کو یقین دلایا کہ متعلقہ مسائل کے حل کیلئے بااختیار افسران سے بات کی جائے گی اور عوامی مشکلات کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرانے کی کوشش کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ مذکورہ کالونی ان کے والد سید اعجاز علی شاہ شیرازی کے نام سے منسوب ہے، اس لیے اس علاقے کی ترقی اور مسائل کا حل اولین ترجیح ہے۔

مزید خبریں

Back to top button