ٹھٹھہ کے ہیڈ کوارٹر مکلی میں کھیلوں کی صحت مند سرگرمیاں

ٹھٹھہ(رپورٹ:جاوید لطیف میمن/نمائندہ جانوڈاٹ پی کے)علم سے پیار نشے سے انکار کے عنوان سے ضلع ٹھٹھہ کے ھیڈ کوارٹر مکلی شھر میں کھیلوں کی صحت مند سرگرمیاں جاری

ضلع ٹھٹھہ کے فٹبال اسپورٹس کلب مخدوم فٹبال کلب کی جانب سے گزشتہ 8 سالوں کے تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے اس بار بھی اسٹیل ملز کالونی کے گراؤنڈ پر شاندار فٹبال ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا جس میں ضلع بھر سے 80 سے زیادہ نوجوان فٹبالرز نے حصہ لیا تمام کھلاڑیوں کی ٹیمیں فرنچائز کے فارمیٹ کے ذریعے میدان میں اتریں جس کے مطابق فائنل مقابلے میں رائزنگ اسٹار اور مکلی ہلز مد مقابل ہوئے اور سخت مقابلے کے بعد رائزنگ اسٹار نے ایک گول کے مقابلے میں دو گول کرکے فائنل جیت لیا جبکہ تمام نے شرکاء کھڑے ہو کر قومی ترانا بھی پڑا اس موقع پر تماشائیوں کی بڑی تعداد موجود تھی جنہوں نے اس صحتمند سرگرمی کو خوب سراہا، جبکہ فائنل تقریب کے مہمان خصوصی اسسٹنٹ کمشنر شاکر فہیم خٹک صاحب تھے دیگر معزز مہمانوں میں محمد ریاض جیلانی، محمد خان سلیمان خیل ، یاسر جاکھرو، حاجی عبداللہ خٹک ، سراج احمد چنا محمد اقبال زاہد، سید مہر علی شاہ محمد علی خٹک، مخدوم فٹبال کلب گرلز کی سیدہ فائزہ شاہ اور ان کی ٹیم ممبر شامل تھے ، جنہوں نے نوجوان کھلاڑیوں میں اسناد تقسیم کی ، میچ کے ریفری کے فرائض حیدر خان خٹک نے سر انجام دیے جبکہ ٹورنامنٹ کے آرگنائزر فیفا کے آفیشل یوتھ ایمبیسیڈر ظہیر خٹک اور ان کی ٹیم کے دیگر ممبران تھے تقریب اور ٹورنامنٹ کے آخر میں تمام مہمانوں کو سندھ کی ثقافت اجرک کے تحائف بھی پیش کئے گئے

مزید خبریں

Back to top button