لندن میں خوفناک آتشزدگی، عمارت میں آگ لگنے سے 3 افراد جان کی بازی ہار گئے

لندن(ویب ڈیسک) برطانوی دارالحکومت لندن کے علاقے وائٹ سٹی میں واقع ایک عمارت میں خوفناک آگ لگنے کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک ہو گئے، جبکہ متعدد افراد کو ریسکیو کر لیا گیا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق آتشزدگی کے باعث عمارت کا تقریباً آدھا حصہ متاثر ہوا۔ اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کی متعدد گاڑیاں اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور آگ پر قابو پانے کیلئے کارروائی شروع کر دی۔
لندن فائر بریگیڈ کے مطابق ریسکیو اہلکاروں نے ایک منزلہ عمارت سے 3 افراد کو بحفاظت نکال لیا، جنہیں فوری طور پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
دوسری جانب لندن پولیس نے تصدیق کی ہے کہ واقعے میں ہلاک ہونے والے افراد کے اہل خانہ کو اطلاع دے دی گئی ہے۔
فائر بریگیڈ حکام کا کہنا ہے کہ آگ لگنے کی وجوہات تاحال معلوم نہیں ہو سکیں اور واقعے کی مکمل تحقیقات جاری ہیں۔



