لندن میں اسرائیل مخالف ہزاروں افراد کا احتجاج،غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ

لندن(جانوڈاٹ پی کے)جنگ مخالف تنظیموں کے اتحاد نے اسرائیلی مظالم کے خلاف وسطی لندن میں احتجاج کیا، رسل اسکوائر سے شروع کیا گیا مارچ ڈاؤئنگ اسٹریٹ کے سامنے ختم ہوا، مظاہرے میں ہزاروں افراد شریک ہوئے۔

شرکا نے غزہ میں فلسطینیوں کا قتل عام فوری بند کرنے کا مطالبہ کیا، شرکا کا کہنا تھا کہ وہ نئے وزیراعظم اینڈی برنہم کو پیغام دینا چاہتے ہیں کہ اسرائیل نے ایران اور لبنان میں بھی جنگ چھیڑی ہوئی ہے، تل ابیب کو جنگ سے روکا جائے، معصوم فلسطینیوں پر مظالم کے سبب اسرائیل پراقتصادی پابندیاں عائد کی جائیں۔

مزید خبریں

Back to top button