لاہور ہائیکورٹ کی ایڈمنسٹریشن کمیٹی ازسرنو تشکیل، چیف جسٹس عالیہ نیلم سربراہ مقرر


لاہور(جانوڈاٹ پی کے) لاہور ہائیکورٹ کی ایڈمنسٹریشن کمیٹی کی ازسرنو تشکیل کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے، جس کے تحت چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس عالیہ نیلم کو نئی کمیٹی کی سربراہ مقرر کیا گیا ہے۔
جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق جسٹس عابد عزیز شیخ، جسٹس صداقت علی خان، جسٹس سید شہباز علی رضوی، جسٹس فیصل زمان خان، جسٹس شاہد کریم اور جسٹس مرزا وقاص رؤف کو ایڈمنسٹریشن کمیٹی کے ارکان نامزد کیا گیا ہے۔
ایڈمنسٹریشن کمیٹی لاہور ہائیکورٹ کے انتظامی امور، پالیسی فیصلوں اور عدالتی نظام سے متعلق مختلف انتظامی معاملات کی نگرانی اور اہم فیصلوں میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔