ایران سے معاشی جنگ میں امریکا کو کامیابی نہیں ملے گی، سابق امریکی وزیر دفاع

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) سابق امریکی وزیر دفاع لیون پینیٹا نے خبردار کیا ہے کہ ایران کے خلاف جاری معاشی جنگ سے امریکا کو کوئی خاطر خواہ کامیابی حاصل نہیں ہوگی۔

ایک بیان میں لیون پینیٹا نے کہا کہ ایران آبنائے ہرمز بند کرکے امریکا پر اقتصادی دباؤ بڑھا رہا ہے، جبکہ ٹرمپ انتظامیہ کے حالیہ اقدامات تہران کو ہتھیار ڈالنے پر مجبور نہیں کرسکیں گے۔

انہوں نے امریکی حکومت کو مشورہ دیا کہ ایران پر مزید دباؤ بڑھانے کے بجائے تہران کے ساتھ سفارتی راستہ اختیار کیا جائے، کیونکہ موجودہ پالیسی مطلوبہ نتائج نہیں دے سکتی۔

دوسری جانب امریکی فوج کے سابق افسر سیڈریک لائٹن نے خبردار کیا کہ اگر ٹرمپ انتظامیہ نے ایران کو خوراک اور طبی سامان کی فراہمی میں رکاوٹیں ڈالیں تو یہ اقدام جنگی جرم کے زمرے میں آ سکتا ہے۔

سیڈریک لائٹن کے مطابق ایسے اقدام پر عالمی سطح پر شدید ردعمل سامنے آئے گا اور اس سے دیگر ممالک کا امریکا کے بارے میں رویہ بھی تبدیل ہوسکتا ہے۔

مزید خبریں

Back to top button