جنگ بندی کے باوجود لبنان پر اسرائیلی حملے، 24 گھنٹوں میں 20 افراد شہید

بیروت(ویب ڈیسک) حزب اللہ کے ساتھ جنگ بندی معاہدے کے باوجود لبنان پر اسرائیلی حملے جاری ہیں، جن کے نتیجے میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 20 افراد شہید ہو گئے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق 20 جون کو ہونے والے اسرائیلی حملوں میں متعدد علاقوں کو نشانہ بنایا گیا، جس کے باعث جانی نقصان میں اضافہ ہوا اور خطے میں ایک بار پھر کشیدگی بڑھ گئی۔

تازہ صورتحال کے بعد اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے جنوبی لبنان میں فوجی کارروائیاں روکنے کا حکم جاری کر دیا۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق یہ فیصلہ امریکہ کے ساتھ مشاورت کے بعد کیا گیا۔

رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ لبنان پر اسرائیلی حملوں کے بعد ایران نے ردعمل کے طور پر آبنائے ہرمز بند کرنے کا اقدام کیا، جس کے باعث خطے اور عالمی توانائی منڈیوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔

تجزیہ کاروں کے مطابق جنگ بندی کے باوجود جاری حملے مشرق وسطیٰ میں امن کوششوں کیلئے ایک بڑا چیلنج بن سکتے ہیں، جبکہ عالمی برادری صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے۔

مزید خبریں

Back to top button