لاڑکانہ:بچوں کے معاملے پر جھگڑا خونی تصادم میں تبدیل،فائرنگ سے نوجوان جاں بحق

لاڑکانہ (رپورٹ: احسان جونیجو/نمائندہ جانو ڈاٹ پی کے) لاڑکانہ میں تھانہ ماہوٹا کی حد دودائی سیم نہر کے علاقے میں شیخ اور کنبھر برادری کے دو گروپوں میں بچوں کے معاملے پر جھگڑا شدت اختیار کر گیا، جہاں پر گولیاں چلنے سے 23 سالہ مظفر کنبھر شدید زخمی ہوگیا جسے تشویشناک حالت میں ٹراما سینٹر منتقل کیا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہو سکا، واقعے میں مقتول کا بھائی علی رضا بھی زخمی ہوا، مقتول کے والد نذیر احمد کنبھر کے مطابق حبدار شیخ اور دیگر افراد نے ان کے بیٹے کو گولیاں مار کر قتل کیا، ورثا نے ڈی آئی جی اور ایس ایس پی لاڑکانہ سے مطالبہ کیا ہے کہ ملزمان کو فوری گرفتار کرکے انصاف فراہم کیا جائے.



