چکوال سی سی ڈی فائرنگ کیس، جوڈیشل انکوائری کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر

لاہور(جانوڈاٹ پی کے)لاہور ہائیکورٹ میں چکوال میں سی سی ڈی کی فائرنگ کے مبینہ واقعے کی جوڈیشل انکوائری کے لیے متفرق درخواست دائر کر دی گئی ہے۔

یہ درخواست جوڈیشل ایکٹوزم پینل کے سربراہ محمد اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر کی گئی۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ ہانیہ کا قتل ایک انفرادی واقعہ نہیں بلکہ ایک سنگین نوعیت کی غلطی ہے، جبکہ سی سی ڈی کے نظام میں شفافیت اور احتساب کا فقدان واضح طور پر نظر آتا ہے۔

درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ واقعے کی شفاف اور غیر جانبدار تحقیقات کے لیے اعلیٰ عدلیہ کے حاضر سروس یا ریٹائرڈ جج کی سربراہی میں جوڈیشل کمیشن تشکیل دیا جائے۔

مزید یہ بھی کہا گیا ہے کہ تحقیقات میں بین الاقوامی معیار کو یقینی بنانے کے لیے سکاٹ لینڈ یارڈ کی معاونت حاصل کی جائے تاکہ واقعے کے تمام پہلوؤں کی مکمل اور غیر جانبدار جانچ ممکن ہو سکے۔

درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ ایسے واقعات ریاستی اداروں پر عوامی اعتماد کو متاثر کرتے ہیں، اس لیے فوری اور شفاف تحقیقات ناگزیر ہیں۔

مزید خبریں

Back to top button