لاہور ہائیکورٹ کا قرآن و سنت کی روشنی میں بڑا فیصلہ،”وارث کیلئے وصیت نہیں”مسلمہ اسلامی اصول ہے،عدالت

لاہور(جانوڈاٹ پی کے)لاہورہائیکورٹ کا قرآن و سنت کی روشنی میں بڑا فیصلہ۔

عدالت نےقرار دیا ہے کہ "وارث کے لیے وصیت نہیں”مسلمہ اسلامی اصول ہے،عدالت نے وارث کے حق میں وصیت غیر قانونی قراردیدی

وصیت کی بنیاد پر80سال قبل ہونے والا زمین کا انتقال بھی منسوخ کردیاگیا،عدالت نے متنازعہ زمین کی وراثتی تقسییم کا حکم بھی دے دیا۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس ملک وقار حیدر اعوان نے یہ فیصلہ سلیمان وغیرہ کی دیوانی اپیل پر سنایا۔

اپیل کنندگان نے دین محمد مرحوم کی اراضی کی وراثتی تقسییم کیلئے رجوع کیا تھا۔اسلامی قانون کے تحت کسی وارث کے حق میں وصیت نہیں کی جا سکتی،وارث کے حق میں وصیت کی بنیاد پر زمین کی منتقلی غیر قانونی تصور ہوگی،اسلامی قانونِ وراثت ایک الٰہامی قانون ہے جسے عام قوانین پر فوقیت حاصل ہے۔فاضل جج نے قرار دیا اسلامی تعلیمات، قرآن و سنت اور خطبہ حجۃ الوداع میں دی گئی ہدایات اس بارے میں واضح ہیں،اسلامی اصول کی خلاف ورزی میں کوئی بھی دستاویز قانونی حیثیت نہیں رکھتی،متنازعہ وصیت اور نہ ہی اس کے گواہان کو کسی عدالت میں پیش کیا گیا،انتقال میں بھی قانونی تقاضے پورے نہ ہونے کے باعث یہ منتقلی ناقابلِ اعتبار ہے۔

مزید خبریں

Back to top button