پاکستان میں دہشتگردی اوربدامنی کے پیچھے بھارتی مکروہ کردار بے نقاب

لاہور(جانوڈاٹ پی کے)بھارتی صحافیوں نے پاکستان میں دہشتگرد حملوں میں بھارت کے ملوث ہونے کا واضح اشارہ دے دیا۔بھارتی خفیہ ایجنسی را سے جڑے بھارتی صحافی آدتیہ راج کول نے انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ دہلی کے لال قلعہ دھماکے کے محض 24گھنٹے بعد اسلام آبادہائیکورٹ میں خود کش دھماکا کس نے کرایا سب سمجھ سکتے ہیں۔
آدتیہ راج کول نے کہا کہ پاکستان میں دہشتگردی کیلئے ہماری پہچان کچھ بھی ہو سکتی ہے۔بھارتی خفیہ ایجنسی راکاچہرہ افغانی،بھارتی،بنگلہ دیشی یاکسی مقامی بلوچ کا بھی ہو سکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس سے قبل بھارتی ریٹائرڈ کرنل راجیش پاور نےبھی پاکستان میں دہشتگردانہ کارروائیوں میں بھارت کے ملوث ہونے کااعتراف کیا تھا۔ کرنل ریٹائرڈ راجیش پاور کے مطابق فتنہ الہندوستان اور فتنہ الخوارج پاکستان میں دہشت گرد حملوں کیلئے افغانستان کی سرزمین استعمال کر رہے ہیں۔راجیش پاور نے کہا کہ پاکستان کیخلاف دونوں دہشتگرد تنظیموں کو مالی امداد بھارت جبکہ ہتھیار اور انٹیلیجنس اسرائیل فراہم کر رہا ہے۔
بھارتی صحافی آدتیہ راج کول نے ایک انٹرویو میں کہا کہ اسلام آباد ڈسٹرکٹ کورٹ میں گزشتہ سال ہونے والا خودکش حملہ دراصل بھارت کی کارروائی تھی۔ ان کے مطابق یہ ایک “فالس فلیگ” آپریشن تھا، جو دہلی میں ہونے والے دھماکے کے بعد کیا گیا۔ pic.twitter.com/D8R1KXC5sB
— صحرانورد (@Aadiiroy2) April 26, 2026



