ٹرمپ کی زیر صدارت سچویشن روم اجلاس میں ایرانی جنگ بندی تجاویز کا جائزہ متوقع

واشنگٹن(جانوڈاٹ پی کے)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا آج سچویشن روم میٹنگ میں جنگ بندی کی ایرانی تجاویز کا جائزہ لیے جانے کا امکان ہے۔

ایرانی تجاویز پاکستانی ذرائع سے امریکا کو مل چکیں۔ ایران نے ایٹمی ہتھیاروں پر بات مؤخر کر کے آبنائے ہُرمُز کھولنے کی پیشکش کی ہے۔

ٹرمپ کی زیر صدارت اجلاس وائٹ ہاؤس کے ویسٹ ونگ میں انٹلیجنس کمپلیکس کے گراؤنڈ فلور پر ہوگا۔ اجلاس میں قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کی ٹیمیں شریک ہوں گی۔

اخبار کے مطابق امریکا نے تاحال ایرانی تجاویز پر حتمی فیصلہ نہیں کیا ہے۔

 وائٹ ہاؤس نے اخبار کے رابطہ کرنے پر جواب دیا کہ یہ اہم اور حساس سفارتی معاملات ہیں، امریکا میڈیا کے ذریعے مذاکرات نہیں کریگا۔

مزید خبریں

Back to top button