ایران ٹرمپ کی مذاکرات کی درخواست کا جائزہ لے رہا ہے: عباس عراقچی

واشنگٹن(جانوڈاٹ پی کے)ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ ایران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے مذاکرات کی درخواست کا جائزہ لے رہا ہے۔
ٹیلیگرام پر جاری بیان کے مطابق عباس عراقچی نے روس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ نے مذاکرات کی درخواست اس لیے کی کیونکہ امریکا اپنے کسی بھی مقصد کو حاصل نہیں کر سکا۔
خیال رہے کہ امریکی صدر ٹرمپ نے اپنے نمائندوں اسٹیو وٹکوف اور جیرڈ کشنر کا اسلام آباد کا دورہ منسوخ کر دیا تھا اور کہا تھا کہ اگر ایران مذاکرات کرنا چاہتا ہے تو وہ خود رابطہ کر سکتا ہے۔



