امریکا سے مذاکرات میں پیشرفت ہوئی ہے،پاکستان کا کردار اہم رہا،ایرانی وزیر خارجہ

سینٹ پیٹرزبرگ(جانوڈاٹ پی کے)ایران کے وزیرخارجہ عباس عراقچی نے امریکا کسیاتھ مذاکرات میں پیشرفت کا اعتراف کرلیا ہے۔

سینٹ پیٹرزبرگ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران اور امریکا کے درمیان جاری مذاکراتی عمل میں کچھ پیش رفت ہوئی ہے، تاہم مکمل کامیابی ابھی باقی ہے۔انہوں نے بتایا کہ پاکستان نے ایران اور امریکا کے درمیان ثالثی میں اہم کردار ادا کیا ہے، جس کے نتیجے میں دونوں ممالک کے درمیان رابطے اور بات چیت کو آگے بڑھانے میں مدد ملی۔

عباس عراقچی کے مطابق ماضی میں مذاکرات کی ناکامی کی بڑی وجہ امریکا کی غلط پالیسیاں اور حد سے زیادہ مطالبات تھے، جنہوں نے کسی حتمی معاہدے تک پہنچنے میں رکاوٹ ڈالی۔انہوں نے کہا کہ حالیہ ملاقاتوں میں ماضی کے معاملات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور آئندہ مذاکرات کے طریقہ کار اور ممکنہ شرائط پر بھی بات چیت کی گئی۔

مزید خبریں

Back to top button