عدالتی حکم کی عدم تعمیل پر ڈی جی ایل ڈی اے کے وارنٹ جاری

لاہور(جانوڈاٹ پی کے)عدالتی احکامات پر عمل درآمد نہ کرنے کے معاملے میں سول عدالت نے ڈی جی ایل ڈی اے کے وارنٹ جاری کر دیے۔

سول جج احسان اللہ چودھری نے کیس کی سماعت کی، جبکہ درخواست گزار کی جانب سے وکیل میاں جاوید رفیع عدالت میں پیش ہوئے۔

عدالت کو بتایا گیا کہ محمد اسحاق کی جائیداد میں ورثا کے نام درج کرنے کے حوالے سے جاری عدالتی حکم پر عمل درآمد نہیں کیا گیا، جس پر عدالت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ڈی جی ایل ڈی اے کے وارنٹ جاری کر دیے۔

سماعت کے دوران عدالت نے یہ بھی قرار دیا کہ اگر کسی مجاز عدالت کی جانب سے متعلقہ معاملے میں حکمِ امتناعی (اسٹے آرڈر) جاری کیا گیا ہو تو وارنٹ پر عملدرآمد روک دیا جائے۔

عدالت نے مزید کارروائی کے لیے کیس کی سماعت 6 جولائی تک ملتوی کر دی۔

مزید خبریں

Back to top button