پبلک اکاؤنٹس کمیٹی ون کا ہائر ایجوکیشن میں مبینہ ایک ارب روپے کی مالی بے ضابطگیوں پر نیب سے تحقیقات کا فیصلہ

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)پبلک اکاؤنٹس کمیٹی ون نے پی ٹی آئی دور حکومت میں محکمہ ہائر ایجوکیشن میں مبینہ ایک ارب روپے کی مالی بے ضابطگیوں اور غیر قانونی ٹھیکوں کے معاملات کی تحقیقات کے لیے نیب سے باضابطہ مدد طلب کر لی ہے۔ کمیٹی نے نیب کو ہدایت کی ہے کہ وہ تین ماہ کے اندر اپنی تفصیلی تحقیقاتی رپورٹ مرتب کرکے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی ون کو پیش کرے۔

ذرائع کے مطابق زیرِ غور مالی بے ضابطگیوں میں مبینہ طور پر غیر قانونی ٹھیکوں کی منظوری اور فنڈز کے غلط استعمال کے معاملات شامل ہیں۔ اجلاس کے دوران کمیٹی نے محکمہ ہائر ایجوکیشن سے متعلق 50 آڈٹ پیراز کا تفصیلی جائزہ بھی لیا۔

اجلاس میں اسپیشل ڈیپارٹمنٹل اکاؤنٹس کمیٹی کی سفارشات پر عملدرآمد نہ ہونے پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔ کمیٹی نے متعلقہ حکام کو مالی معاملات میں شفافیت یقینی بنانے اور آڈٹ اعتراضات کے فوری ازالے کے لیے مؤثر اقدامات کرنے کی ہدایت بھی جاری کی۔

مزید خبریں

Back to top button